تقریظ
حضرت ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر مدظلہ العالی

الحمد لله رب العالمين والصلاة والسلام على سيد الانبياء والمرسلين و على اله وصحبه اجمعين. اما بعد :

حلال و حرام کی پہچان امر خداوندی ہے، حلال وحرام کے شرعی احکام کا تعلق اسلامی زندگی کے تمام شعبوں کے ساتھ ہے، ان تمام شعبوں میں حلال و حرام کی رعایت رکھنا مسلمان کے فرائض میں شامل ہے، بالخصوص خوراک اور پوشاک تو ہر مسلمان کی بنیادی ضرورت ہے، ان دو چیزوں میں حلال و حرام کی پہچان، رعایت اور عملی احتیاط کرنا ہر مسلمان پر بقدر ضرورت فرض عین کے درجہ میں ہے۔
مگر آج کل مسلمان اس فریضہ سے آگاہی حاصل نہیں کر رہے یا پھر خوردنی اور استعمالی اشیاء کی بہتات کی وجہ سے کام حد امتیاز سے نابلد ہوتے جا رہے ہیں، اس ضرورت کے تحت دنیا میں حلال اتھارٹیز کا قیام بڑی تیزی سے عمل میں آ رہا ہے اور مسلمانوں میں حلال آگاہی کا شعور بھی بیدار ہونا شروع ہوا ہے، جس کی بدولت مسلمان بالخصوص غیر مسلم ممالک میں بسنے والے مسلمان حلال و حرام مصنوعات کی پہچان کے لئے حلال اتھارٹیز کے لوگو پر انحصار کرنے لگے ہیں، جس پروڈکٹ پر حلال کی علامت نہ