نظر ثانی شدہ دوم ایڈیشن: شعبان 1439ھ/مئی 2018ء
روزے کے اہم مسائل سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے
مطالعہ کیجیے

روزے کے مسائل
اللہ تعالیٰ کا قُرب حاصل کرنے کے لیے رمضان ایک بہترین مہینہ ہے، اس میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کا خصوصی نُزول ہوتا ہے۔ بندوں کو اپنا محبوب بنانے اور ان کی مغفرت کرنے کے لیے اس مہینے میں اللہ تعالیٰ نے نہایت ہی مبارک اعمال رکھے ہیں، جن میں سے ایک عظیم الشان عمل روزہ بھی ہے، جس کے بڑے ہی فضائل ہیں، لیکن ان فضائل کا حصول اسی صورت میں ہوسکتا ہے جب روزے شریعت کے مطابق رکھے جائیں، جس کے لیے روزے کا مسائل سے آگاہی انتہائی ضروری ہے، زیرِ نظر رسالہ روزے کے ضروری احکام پر مشتمل مختصر اور مفید رسالہ ہے۔

مبین الرّحمٰن
فاضل جامعہ دارالعلوم کراچی
متخصص جامعہ اسلامیہ طیبہ کراچی