نظر ثانی شدہ دوم ایڈیشن: ذوالحجہ1439ھ/اگست 2018ء
پہلے سیکھیے پھر عمل کیجیے

قربانی شریعت کے مطابق کیجیے!!

دینی احکام سے ناواقفیت ہمارا بہت بڑا المیہ بن چکا ہے ، ہم کوئی کام کرنے سے پہلے اس سے متعلق دینی احکام سے آگاہی حاصل کرنا ضروری سمجھتے ہی نہیں، اسی کا نتیجہ ہے کہ کوئی بھی عبادت جب ہم سیکھے بغیر سرانجام دیتے ہیں تو اس میں بھی متعدد غیر شرعی امور کے مرتکب ہوجاتےہیں ، حتی کہ بسا اوقات تو وہ عبادت درست ہی نہیں ہوتی، ظاہر ہے کہ ایسی عبادت اللہ کی بارگاہ میں کیا مقام حاصل کرسکے گی!! زیرِ نظر رسالہ قربانی جیسی عظیم عبادت کو شریعت کے مطابق سرانجام دینے کے لیے عام فہم رسالہ ہے، اس لیے اسے پڑھیے اور قربانی شریعت کے مطابق کیجیے!!


مبین الرّحمٰن
فاضل جامعہ دارالعلوم کراچی
متخصص جامعہ اسلامیہ طیبہ کراچی