(الجواب ) زید اس عورت سے نکاح کرسکتا ہے شرعاً یہ امر درست ہے ‘ ا س عورت پر بعد نکاح کے طلاق عائد نہ ہوگی ۔ فقط
نکاح کے بعد عورت کاانکار
(سوال ۳۶۷) ایک عورت کا نکاح ایک شخص کے ساتھ پڑھ دیا گیا‘ دوسرے روز لوگوں کے بہکانے سے وہ عورت منکر ہوکر کہتی ہے کہ میرا نکاح بلا میری مرضی کے جبراً کیا گیا ہے نکاح صحیح ہے یا نہیں ؟
(الجواب) اس صورت میں نکاح صحیح ہوگیا کیونکہ زبردستی و اکراہ سے ایجاب و قبول کرنے سے بھی نکاح ہوجاتا ہے۔ (۱) فقط
( مگر یہ اس صورت میں ہے جب کہ عور ت نے ایجاب و قبول کیا ہو لیکن اگر ایسا نہیں ہوا بلکہ اس کی مرضی معلوم کئے بغیر کسی نے ازروئے ولی یا فضولی نکاح کردیا اور عورت نے انکار کردیا تو نکاح نہیں ہوا۔ ظفیر )
کافرہ جومسلمان ہوگئی اس سے نکاح
(سوال ۳۶۸) ایک کافرہ عورت مسلمان ہوئی پہلے سے ناجائز تعلق رکھنے والی تھی اس کا نکاح ایام عدت میں جائز ہے یا نہیں ؟
(الجواب ) اگر اس عورت کا خاوند بحالت کفر موجود نہ تھا تو بعد اسلام کے نکاح اس کا بلا عدۃ کے صحیح ہے ۔ (۲)فقط
جس عورت کا بوسہ لیا اس کی لڑکی سے شادی درست ہے یا نہیں
(سوال ۳۶۹) رحیم بخش کو کچھ خیال ہے کہ اس نے اپنی ممانی بی بی صغری کا ایک مرتبہ بوسہ لیا‘ ازروئے شہوت کے ہو یا مذاق کے مگر یقین نہیں احتمال ہے‘ صغریٰ کہتی ہے کہ ایسا کبھی نہیں ہوا تو رحیم بخش کا نکاح بی بی صغریٰ کی لڑکی سے جائز ہے یا نہیں ؟
(الجواب ) اس صورت میں رحیم بخش کا نکاح بی بی صغریٰ کی دختر سے جائز ہے ۔ (۳) فقط
لڑکی سے روپیہ لیکر نکاح کرنا کیسا ہے ؟
(سوال ۳۷۰) ایک شخص نے نکاح کی تجویز کی بعد کو معلوم ہوا کہ لڑکی چھوٹی ہے‘ پھر اس لڑکی کے عوض
----------------------------
(۱) ان نکاح المکرہ صحیح کطلاقہ و عتقہ مما یصح مع الہزل ولفظ المکرہ شامل للرجل والمراۃ ( ردالمحتار کتاب النکاح ص ۳۷۳ ج ۲۔ط۔س۔ج۳ص۲۱) ظفیر
(۲) ولو اسلم احدہما ثم لم تبن حتی تحیض ثلاثۃ اشہر قبل اسلام الاخر ( الدرالمختار علی ہامش رد المحتار ‘ باب نکاح الکافر ص ۵۳۶ ج ۲۔ط۔س۔ج۳ص۱۹۱) لیکن اگر شوہر تھا ہی نہیں تو اس مدت گزارنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ۱۲ ظفیر
(۳) اس لئے کہ احتمال سے کوئی حکم ثابت نہیں ہوتا ان الیقین لا یزول بالشک ۔ ظفیر