(الجواب)عورت کی دبر (جائے بزار) میں وطی کرنا بالا جماع حرام اور گناہ کبیرہ ہے ، صدق دلی سے توبہ کرے ، بارگاہ خدا وندی میں عجزو انکساری سے اپنے گناہ کی معافی مانگے ، یہ سنگین جرم ہے ۔ لیکن بیوی نکاح سے خارج نہیں ہوتی (۱)
حالت حمل میں طلاق واقع ہوجاتی ہے یا نہیں ؟:
(سوال ۳۲۵ )ایک لڑکی سے میری شادی ہوئی ۔ ایک برس پچیس دن ہوئے ۔ اس کے والدین سے جھگڑا ہوگیا لڑکی کو مجبور کیا کہ وہ طلاق لے تو اس نے طلاق کا مطالبہ کیا ۔ میں نے ا س کو مورخہ ۶ ستمبر ۶۱؁ء کو طلاق دی ہے ۔ اس کو دوماہ کا حمل ہے باوجوداس کے ا س نے طلاق لی تو طلاق اور عدت کا کیا حکم ہے ۔
(الجواب)جب آپ نے طلاق دی تو طلاق ہوگئی، حالت حمل میں بھی طلاق ہوجاتی ہے ۔(۲) وضع حمل سے عدت پوری ہوجاتی ہے ۔ مہر باقی ہوتو اس کی ادائیگی ضروری ہے ۔عدت کا خرچ بھی دینا ہوگا باہم کوئی مصالحت ہوجائے تو اس کے مطابق عمل کیا جائے۔
زچگی کے زمانہ میں طلاق واقع ہوتی ہے یا نہیں :
(سوال ۳۲۶)کیافرماتے ہیں علمائے دین اس بارے میں کہ ایک آدمی نے بیوی سے جھگڑتے ہوئے تین مرتبہ طلاق، طلاق، طلاق بول دیا ، عورت حالت زچگی میں ہے اور ایک چھوٹا بچہ ہے جس کی ولادت کو ابھی ایک ماہ بھی نہیں ہوا ایسی حالت میں عورت پر طلاق واقع ہوجائے گی یا نہیں ؟ ایک بچہ اور بھی چار سالہ ہے ان بچوں کی پرورش کس کے ذمہ ہوگی ؟بینوا تو جروا۔
(الجواب)مد خولہ عورت کو اس طرح تین الفاظ میں طلاق دینے سے تین طلاقیں واقع ہوجاتی ہیں (۳) اور زچگی کی حالت میں بھی طلاق ہوجاتی ہے بچوں کی پرورش کا ذمہ دار باپ ہے ۔ فقط واﷲاعلم بالصواب ۔
شوہر کسی شرعی عذر سے طلاق دے تو اس پر جرمانہ لگانا کیسا ہے؟:
(سوال ۳۲۷)ایک شخص نے اپنی منکوحہ کو اس کی بد خلقی اور خلاف شرع کام کرنے اور ناقابل برداشت عیوب کی بنا پر اس کو طلاق دے دی، کیا اس بناء پر بستی کے با اثر حضرات اس کو دوسری شادی کرنے سے روک سکتے ہیں ؟ اور اس پر جرمانہ لگا سکتے ہیں ؟ کیا شوہر شرعی عذر کی بنا پر طلاق دے تو گنہگار ہوگا؟طلاق کے بعد شوہرچاہتا تھا کہ وہ عدت میرے گھر گذارے مگر وہ اپنے گھر چلی گئی اس صورت میں وہ عدت کے نفقہ کا مطالبہ کر سکتی ہے؟ بینوا توجروا۔
(الجواب)جب کہ عورت کی بد اخلاقی یا اور کسی شرعی وجہ سے شوہر نے طلاق دی ہے تو ا س کو دوسری شادی سے اوکنا یا جرمانہ عائد کرنا جائز نہیں ہے ظلم اور زیادتی ہے ، شوہر کے مکان پر عدت گذارنے میں کوئی شرعی قباحت نہ ہو پھر بھی عورت اپنی باپ کے گھر عدت گذارنا چاہتی ہے تو نفقہ کا مطالبہ نہیں کر سکتی لیکن شوہر تبرعاً دے دے تو بہتر ہوگا، جب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(۱) عن ابی ہریرۃ قال قال رسول اﷲﷺمعلون من اتی امرأ تہ فی دبرھا مشکوٰۃ باب المباشرۃ ص ۲۷۱۔
(۲) وطلاق الحامل یجوز عقیب الجماع ویطلقھا للسنۃثلاثۃ الخ فتاویٰ عالمگیری کتاب الطلاق ج۱ ص ۳۷۸
(۳) متی کررلفظ الطلاق بحرف الواواوبغیر حرف الواؤ یتعدد الطلاق الخ فتاویٰ عالمگیری الفصل الا ول فی الطلاق الصریح ج۱ ص ۳۵۶