مفید علمی سافٹ ویئرز - علم دين مفید علمی سافٹ ویئرز - علم دين

مفید علمی سافٹ ویئرز


السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔

اس صفحہ پر پیش کیے گئے سوفٹ ویئرز طالب علمانہ کوششیں ہیں ، فن کو سیکھنے کے دوران جب کوئی اچھا تصور ذہن میں آیا تو اس کو عملی شکل دینے کی کوشش کی گئی ۔

جب محسوس ہوا کہ ایسی چیز بن گئی ہے کہ جس سے کسی قدر فائدہ ہو سکتا ہے تو اس کو یہاں پیش کر دیا گیا ہے ۔

فی الحال یہ تمام سوفٹ ویئر سو فیصد Python3 پروگرامنگ لینگویج میں بنائے گئے ہیں ، اگر ان میں خامی معلوم ہو یا کوئی تجویز ہو تو مندرجہ ذیل ای میل ایڈریس پر اطلاع کریں ۔ شکریہ

maktabajibreel@gmail.com

جزاکم اللہ خیرا ۔

میل شرعی کو میل انگریزی اور کلومیٹر انگریزی اسی طرح عکس کرنے والا سوفٹ ویئر

اگر آپ کے پاس انگریزی میل کی مقدار ہو تو آپ اس سوفٹ ویئر کی مدد سے میل شرعی کی مطابق مقدار معلوم کر سکتے ہیں ۔ اگر آپ کے پاس کلومیٹر کی مقدار ہو تو اس سے آپ میل شرعی اور میل انگریزی کی مطابق مقدار معلوم کر سکتے ہیں ۔ اسی طرح اگر آپ کے پاس شرعی میل کی مقدار ہو تو اس سے آپ انگریزی میل اور انگریزی کلومیٹر کی مقدار معلوم کر سکتے ہیں ۔

لنکس:

مکتبہ جبریل و علم دین ویب سائٹ کی فہرستیں ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ اللہ تعالی کی توفیق اور فضل سے حسب نیت مکتبہ جبریل کی آج تک کی تقریبا تمام کتب کی صرف فہرستوں پر مشتمل یہ فنون کے اعتبار سے ترتیب دیا گیا مجموعہ ہے ، جس میں ہر کتاب کی ایک فائل اس کتاب کے اردو نام کے ساتھ موجود ہے ۔ اس کا فائدہ خاص طور پر ان حضرات کو ہو گا :

  1. ۔ جو کہ علم دین ویب سائٹ پر کسی ایک فن میں تلاش کرنا چاہتے ہیں جیسے صرف فتاوی میں ۔
  2. ۔ جو کہ کتب کی فہرستوں کو اپنے مطالعہ میں رکھنا چاہتے ہیں ، بلاشبہ کتاب کی فہرست کتاب کا خلاصہ ہوتا ہے جس کے مطالعہ سے کتاب کا مغز حاصل ہو جاتا ہے ۔
  3. ۔ کیونکہ کتاب کی فہرست کے الفاظ ویب سائٹ کے متعلقہ صفحہ کے ساتھ مربوط ہیں اس لیے بوقت ضرورت انٹرنیٹ کی مدد سے اس عنوان پر کلک کر کے علم دین ویب سائٹ کا متعلقہ صفحہ کھول کر تفصیل کا مطالعہ کیا جا سکتا ہے ۔
  4. ۔ یہ تمام مواد ایسی فائلوں کی شکل میں ہے جس کو کسی بھی کمپیوٹر یا موبائل پر بغیر کسی ایپ یا سوفٹ ویئر کے انسٹال کیے کھولا جا سکتا ہے کیونکہ تقریبا ہر ونڈوز اور موبائل میں کوئی نا کوئی ویب براؤزر پہلے سے موجود ہوتا ہے جیسے گوگل کروم ، فائر فاکس وغیرہ
  5. ۔ اس سے پہلے شیئر کیے گئے کمپیوٹر سوفٹ ویئر search_in_your_files_v_1.0 کی مدد سے ان فائلوں میں تلاش کی جا سکتی ہے ۔ الحمد للہ الذی بنعمتہ تتم الصالحات ۔ جزاکم اللہ خیرا ۔

لنکس:

آپ کے کمپیوٹر پر موجود ایچ ٹی ایم ایل اور ٹیکسٹ فائلوں میں تلاش کرنے والا سوفٹ ویئر

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ search_in_your_files_v_1.0 پروگرام کا مختصر تعارف:

اس پروگرام کے ذریعے آپ اپنے کمپیوٹر پر موجود html اور ٹیکسٹ فائلوں میں تلاش کر سکتے ہیں ، یعنی اگر آپ کے پاس کوئی ویب سائٹ یا کسی ویب سائٹ کے کچھ صفحات html فارمیٹ کے موجود ہیں یا کچھ مواد text فارمیٹ میں موجود ہے تو اس پروگرام کی مدد سے آپ ان میں تلاش کر سکتے ہیں جس کے بعد نتائج اور ان کی تفصیل ملاحظہ فرما سکتے ہیں ۔ آخری ظاہر ہونے والے نتائج کی فائل محفوظ رہتی ہے جس کو کسی دوسری جگہ منتقل کر کے یا اس کے نام میں تبدیلی کر کے مستقل محفوظ کیا جا سکتا ہے مستقبل کی یاد داشت کے لیے ۔

لنکس:

  • 1. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 2. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 3. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 4. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ

عربی سے اردو لفظ بلفظ ترجمہ کرنے والا سوفٹ ویئر

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔

بتوفیق اللہ تعالی عربی سے اردو لفظ بلفظ مترجم کا ورژن 1.8 حاضر خدمت ہے ۔ اس ورژن میں مندرجہ ذیل اصلاحات اور اضافے ہیں جو ان شاء اللہ تعالی معیار کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوں گے ۔

1 ۔ فائر فاکس اور انٹرنیٹ ایکسپولر میں ترجمہ شدہ فائل کھولنے پر عبارت خراب ہو جاتی تھی ، اب اس کی اصلاح ہو گئی ہے ۔

2 ۔ عمومی الفاظ کو ترجمہ کرنے میں نظر انداز کرنے یا نہ کرنے کو ایک آپشن کی صورت میں شامل کیا گیا ہے ۔ عمومی الفاظ کی فہرست میں فی الحال مندرجہ ذیل الفاظ کو شامل کیا گیا ہے ، اگر مشورہ میں آیا تو اس فہرست میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے ۔

لا,ما,من,و,الا,الذي,هو,هي,هذا,أن,في, أنا,على,هل,يا,عن,ثم,حتى,او,بل,لكن,لم, كان,كل,ليس,كانت,لن,اما,ام,الذان,الذين, اللتي,اللتان,اللتين,اللاتي,اللواتي,اي,ذو,لعل,ليت,

3 ۔ جس لفظ کا ایک بار ترجمہ ہو جائے گا اس کو دوبارہ ترجمہ کرنے میں شامل نہیں کیا جائے گا ۔

لنکس:

  • 1. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 2. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 3. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 4. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ

انگلش سے اردو لفظ بلفظ ترجمہ کرنے والا سوفٹ ویئر

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ بتوفیق اللہ تعالی ، پروگرام کا ورژن 1.1 پیش خدمت ہے ۔ استعمال کا طریقہ :

1 ۔ کوئی ٹیکسٹ فائل جس میں انگریزی مواد ہو اور اس کا لفظی ترجمہ کروانہ مقصود ہو اس کو english_text_file.txt نام دے کر اپنے کمپیوٹر کی سی ڈرائیو میں رکھ دیں ۔ 2 ۔ پروگرام کو چلائیں اور ہدایت کے مطابق کی بورڈ سے 3 لکھ کر اینٹر دبا دیں ۔ 3 ۔ جب عمل مکمل ہو جائے گا تو سکرین پر Translation completed successfully لکھا ہوا آ جائے گا نیز دوسری مفید معلومات کے ساتھ ہی پروگرام دوبارہ حکم لینے کے لیے تیار ہو گا ۔ 4 ۔ کمپیوٹر کی سی ڈرائیو ہی میں english_text_file_translated_urdu.txt نام سے فائل بن چکی ہو گی اور اصل فائل english_text_file.txt کے نام سے باقی ہو گی ۔ 5۔ اس کے علاوہ مزید دو فائلیں بنیں گی سی ڈرائیو میں بنام List_of_word_translated_from_englisht_to_urdu.txt اور List_of_word_not_translated_from_englisht_to_urdu.txt ، ان میں سے پہلی فائل میں ان لفظوں کی لسٹ ہو گی جن کی لغت کو حل کیا گیا ہے جبکہ دوسری فائل میں ان الفاظ کی فہرست ہو گی جن کو ترجمہ نہ کیا جا سکا ، البتہ اس دوسری لسٹ میں علامات کو بھی لفظ شمار کیا جا رہا ہے ، اگلے کسی ورژن میں اس کی اصلاح کی کوشش کی جائے گی ۔ ان شاء اللہ تعالی ۔ مزید بہتری کے لیے کام جاری رہے گا ۔ ان شاء اللہ تعالی ۔

جزاکم اللہ خیرا ۔

لنکس:

  • 1. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 2. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 3. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 4. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ

مخصوص عبارتوں پر اعراب لگانے اور ترجمہ کروانے والے سوفٹ ویئر کا تصور

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ اس مختصر سے پروگرام کو آزما کر دیکھیں ۔ اس کو اَن ذپ کرنے پر ایک تو پروگرام ملے گا دوسری ایک فائل بنام text_without_tashkeel.txt ملے گی ۔ اس فائل کو کھول کر دیکھیں ، اس میں سورۃ مریم کی ابتدائی 11 آیات مبارکہ درج ہیں بلا اعراب و تشکیل و بلا ترجمہ ۔ آپ کو کرنا یہ ہے کہ text_without_tashkeel.txt کو اپنے کمپیوٹر کی C ڈرائیو میں رکھیں اور پروگرام کو ایک بار چلا دیں ، پروگرام چند سیکنڈز کے لیے چل کر بند ہو جائے گا خود بخود ۔ اب text_without_tashkeel.txt کو دوبارہ کھول کر دیکھیں ۔ ان آیات مبارکہ پر اعراب لگ چکے ہوں اور ان کا اردو ترجمہ بھی ہو چکا ہو گا۔ ان شاء اللہ تعالی ۔

لنکس:

  • 1. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 2. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ

کمپیوٹر پر مطالعہ کے دوران نوٹس بنانے والا پروگرام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔

اگر آپ مطالعہ کر رہے ہوں تو اہم باتوں اور عبارتوں کو کسی جگہ محفوظ کرنا ایک بہت اہم عادت اور ضرورت ہے ۔ اگر اس ضرورت کو پورا کرنے میں کوئی پروگرام معاون ہو تو اس کو یقینا مفید سمجھ کر خوش آمدید کہا جائے گا ۔ اسی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک پروگرام بنایا ہے ، امید ہے اھل ذوق کے ذوق کی تسکین میں معاون ثابت ہو گا ۔ پروگرام کے استعمال کے طریقے کے بارے میں مختصرا اتنا عرض ہے کہ آپ کسی بھی جگہ سے جیسے وٹس ایپ ، کوئی ویب سائٹ یہاں تک کہ مکتبہ جبریل یا علم دین ویب سائٹ سے کوئی عبارت کاپی کریں اور پھر اس پروگرام MAKE_YOUR_NOTES_V_1.0 کو ایک بار چلا دیں ، پروگرام کی ونڈو کھلے گی ، چند سیکنڈز کے لیے سکرین پر رہے گی اور پھر خودبخود بند ہو جائے گی ۔ آپ کو اپنے کمپیوٹر کی سی ڈرائیو میں دو ٹیکسٹ فائلیں ملیں گی ۔ my_notes_current_date.txt my_topic.txt دوسری فائل کا تعارف ان شاء اللہ تعالی ویڈیو میں ۔ پہلی فائل میں وہ عبارت جو آپ نے کاپی کرنے کے بعد پروگرام چلایا تھا محفوظ ہو چکی ہو گی ۔ اسی طرح اب جب اگلی بار آپ کسی عبارت کو کاپی کر کے پروگرام MAKE_YOUR_NOTES_V_1.0 کو چلائیں گے تو اگلی عبارت آخر میں کچھ خلاء اور عنوان کے ساتھ محفوظ ہو چکی ہو گی ۔ ان شاء اللہ تعالی

لنکس:

  • 1. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 2. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 3. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 4. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ

آمد اور خرچ کا ریکارڈ رکھنے والا پروگرام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ لیجیے احباب پروگرام کا نیا ورژن پیش خدمت ہے ، اس میں یہ اضافے و اصلاحات ہیں ۔ 1 ۔ آمد کے حساب کے علاوہ اب خرچ کا اندراج کرنا بھی ممکن ہے ۔ 2 ۔ اندراج میں جہاں تاریخ اور وقت داخل کرنے کی جگہ ہے وہاں اگر کچھ درج کیے بغیر اینٹر دبا دیا جائے تو کمپیوٹر کی موجودہ تاریخ اور وقت خود بخود اس اندراج کے لیے ہو جائے گا ۔ 3 ۔ آمد کی تمام رقوم کی لسٹ اسی طرح خرچ کی تمام رقوم کی لسٹ دیکھنا ممکن ہے جس کے ساتھ ان کا ٹوٹل بھی درج ہو گا ۔ 4 ۔ آمد یا خرچ کے کسی ایک ریکارڈ یا تمام ریکارڈ کو ڈیلیٹ کرنے کی صورت میں متعلقہ رقوم بھی خود بخود ڈیلیٹ ہو جائیں گی ، یعنی پہلے کی طرح ان کو ڈیلیٹ کرنے کی زحمت نہ اٹھانی پڑے گی ۔ 4 ۔ آمد اور خرچ کا فرق بھی مشاہدہ کرنا ممکن ہے ۔

لنکس:

  • 1. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 2. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ

طلبہ کے کوائف محفوظ رکھنے والا سوفٹ ویئر

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ یہ پروگرام کمپیوٹر کے لیے ہے۔ پروگرام کی فائل ڈاؤن لوڈ کر لیں نیچے دیے گئے لنک سے۔ اس میں سے دو فائلیں نکلیں گی اَن ذپ کرنے پر۔

سوفٹ ویئر اور اندراج کی زبان فی الحال انگریزی ہے ،اردو یا عربی نہیں۔

STUDENTS_RECORD_MANAGER_V_1.0.exe نامی فائل سے ریکارڈ بنایا جائے گا یعنی کوائف کا اندراج کیا جائے گا جبکہ STUDENTS_RECORD_VIEWER_V_1.0.exe نامی فائل سے اندراج کیے گئے کوائف کو بوقت ضرورت پڑھا جا سکتا ہے۔

لنکس:

  • 1. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 2. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ

حساب کا پہاڑا بنوائیے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ یہ ایک چھوٹا سا پروگرام ہے جس کی مدد سے کسی بھی عدد کا پہاڑا بنایا جا سکتا ہے ۔ اس کے دو ورژن کے لنک نیچے موجود ہیں ۔ ورژن 1 : اس میں GUI کو استعمال میں لایا گیا ہے ۔ ورژن 1.1 : اس میں console screen کو استعمال کرنا ہو گا البتہ اس میں یہ اضافہ ہے کہ پہاڑا شروع کرنے کا نمبر بتایا جا سکتا ہے اس کے علاوہ پہاڑا کمپیوٹر کی سی ڈرائیو میں ایک ٹیکسٹ فائل میں محفوظ ہو جائے گا ۔ ان شاء اللہ تعالی ۔

لنکس:

  • 1. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے ورژن 1 برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 2. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے ورژن 1 برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 3. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے ورژن 1.1 برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 4. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے ورژن 1.1 برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ

مارک شیٹ کیلکولیٹر

یہ ایک چھوٹا سا پروگرام ہے جو کہ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے درجہ عالمیہ کی مارک شیٹ کو سامنے رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے ، اس میں ہر پرچے کے حاصل کردہ نمبر درج کر کے ، مجموعہ نمبرات ، فیصد ، گریڈ معلوم کیے جا سکتے ہیں ، کیونکہ وفاق کے تمام درجات میں 6 ہی پرچے ہوتے ہیں لہذا اس پروگرام کو دوسرے درجات کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

لنکس:

  • 1. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 2. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ

سینٹی گریڈ کو فارن ہائیٹ اور فارن ہائیٹ کو سینٹی گریڈ میں تبدیل کرنے والا سوفٹ ویئر

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ یہ ایک مختصر سا پروگرام ہے جس میں سینٹی گریڈ کی مقدار لکھ کر فارن ہائیٹ کی برابر مقدار ، اسی طرح فارن ہائیٹ کی مقدار لکھ کر سینٹی گریڈ کی برابر مقدار معلوم کی جا سکتی ہے ۔ ان شاء اللہ تعالی ۔

لنکس:

  • 1. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 2. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ

انگریزی میل کو کلومیٹر اور کلومیٹر کو انگریزی میل میں تبدیل کرنے والا سوفٹ ویئر

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ یہ ایک مختصر سا پروگرام ہے جس میں انگریزی میل کی مقدار لکھ کر کلومیٹر میں برابر مقدار معلوم کی جا سکتی ہے اسی طرح کلومیٹر میں مقدار لکھ کر انگریزی میل کی برابر مقدار معلوم کی جا سکتی ہے ۔ ان شاء اللہ تعالی ۔

لنکس:

  • 1. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 2. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 64 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ

مکتبہ جبریل کی فہرستوں والے ڈیٹا میں تلاش کرنے کا سوفٹ ویئر GUI کے ساتھ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔ مکتبہ جبریل کی فہرستوں کا ڈیٹا جو کہ اس سے پہلے فراہم کیا جا چکا ہے اور جسے وقتا فوقتا اپ ڈیٹ کیا جاتا رہے گا میں تلاش کرنے کے لیے یہ پروگرام بنایا گیا ہے ، اس پروگرام کی تلاش عام تلاش نہیں بلکہ ریجکس سرچ ہے جس کا طریقہ استعمال بھی مختلف ہے اور افادیت کافی زیادہ ہے ۔

یہ پروگرام GUI پر مشتمل ہے جس کی وجہ سے اس کو بآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے ۔ پروگرام کی ٹریننگ ویڈیو کا لنک بھی فراہم کیا جا رہا ہے ۔

لنکس:

  • 1. پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 2. دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ

مکتبہ جبریل کی فہارس کے ڈیٹا کو بغیر انٹرنیٹ کی حاجت کے پی ڈی ایف کے ساتھ استعمال کریں

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔

بحمد اللہ تعالی ۔ ایک اور اچھی سہولت کی چیز تیار ہو گئی ہے ۔

اس مجموعے میں مکتبہ جبریل کی فہارس کی فائلیں ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں موجود ہیں ان کتب کی جن کے ساتھ کسی بھی درجے میں پی ڈی ایف منسلک ہے ۔

یہ کتب مکتبہ جبریل کے شجرے کی ترتیب اور مکتبہ جبریل میں موجود اردو ناموں کے ساتھ ہیں ۔ ان کی ایک خاص بات یہ ہے کہ ان کی متعلقہ پی ڈی ایف فائلیں کمپیوٹر سے ہی کھلیں گی یعنی انٹرنیٹ کی حاجت نہیں ۔

اس کے لیے آپ کو اپنے کمپیوٹر کی ڈی ڈرائیو میں ایک فولڈر بنانا ہے بنام PDF (یاد رہے بڑے انگریزی حروف سے لکھنا ہے ) اور اس میں مکتبہ جبریل کی پی ڈی ایف فائلیں رکھنی ہیں بغیر ان کے نام تبدیل کیے ہوئے ۔

اگر آپ اس مجموعے میں تلاش کریں گے تو اس کے نتائج بھی اسی طرح آپ کے کمپیوٹر پر موجود D ڈرائیو میں موجود PDF فولڈر میں موجود پی ڈی ایف فائلوں سے کھل جائیں گے ۔

ان شاء اللہ تعالی ۔

لنکس:

  • 1. تلاش کرنے والے سوفٹ ویئر کا پہلا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ
  • 2. تلاش کرنے والے سوفٹ ویئر کا دوسرا ڈاؤن لوڈ لنک برائے 32 بِٹ کمپیوٹر ڈاؤن لوڈ

مکتبہ جبریل کی پی ڈی ایف فائلوں کو بک مارک دیں اردو کی فہرست والے

السلام علیکم ورحمۃ اللہ ۔

ایک بہت سادہ مگر بہت اہم نظم پیش کیا جا رہا ہے ۔ اس کی مدد سے مکتبہ جبریل کی پی ڈی ایف فائلوں میں بک مارک کی جگہ وہ اردو فہرست شامل کی جا سکے گی جو کہ مکتبہ جبریل کی کتاب کے ساتھ مکتبہ جبریل سوفٹ ویئر اور علم دین ویب سائٹ پر نظر آتی ہے ۔

اس ترتیب کے لیے چار طرح کی فائلوں کی ضرورت ہے ۔

1 ۔ وہ ڈیٹا جس میں مکتبہ جبریل کی فہرست کی فائلیں ٹیکسٹ فارمیٹ میں موجود ہیں ایک خاص ترتیب کے ساتھ ۔ ان فائلوں کو امپورٹ کرنا ہے پی ڈی ایف فائلوں کے بک مارک کے طور پر ۔

2 ۔ وہ پروگرام جو پی ڈی ایف کو کھول کر اس میں ٹیسٹ فائلوں کو بطور بک مارک امپورٹ کرے گا۔

3 ۔ اس پروگرام کو چلانے کے لیے کمپیوٹر پر جاوا کا انسٹال ہونا ضروری ہے اسی لیے جاوا پروگرام انسٹال کرنے کے لیے سیٹ اپ ۔

4 ۔ مکتبہ جبریل کی پی ڈی ایف فائلیں جن پر عمل کرنا ہے یعنی جن کے بک مارک بنانے ہیں۔

لنکس:

  • 1. بک مارک بنانے والے سوفٹ ویئر کا پہلا لنک : ڈاؤن لوڈ
  • 2. دوسرا لنک : ڈاؤن لوڈ
  • 3. جاوا کا لنک جو کہ کمپیوٹر میں بک مارک بنانے والے سوفٹ ویئر کو چلانے کے لیے ضروری ہے اگر پہلے سے کمپیوٹر پر موجود نہ ہو تو : ڈاؤن لوڈ
  • 4. دوسرا لنک: ڈاؤن لوڈ
  • 5. اس نظم کی تعارفی و ٹریننگ ویڈیو کا لنک : ڈاؤن لوڈ
کتابوں کے جملہ حقوق بحق ناشرین ومصنفین محفوظ ہیں۔ ہمارا مقصد صرف سہولت تحقیق وتلاش ہے، لہذا مکتبہ کا مالی فائدہ کے لئے استعمال ممنوع ہے،
آپ مستند دینی کتابیں ہمیں ارسال فرماکر مکتبہ کے کام میں تعاون کرسکتے ہیں۔ جزاکم اللہ خیرا

علم دین | 2006 - 2016